ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یمن سے داغے راکٹ حملے میں سعودی شہری جاں بحق

یمن سے داغے راکٹ حملے میں سعودی شہری جاں بحق

Mon, 25 Jul 2016 16:23:34  SO Admin   S.O. News Service

ریاض25جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے حکام نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز یمن سے داغے گئے ایک راکٹ کے نتیجے میں جازان کے مقام پر ایک سعودی شہری جاں بحق ہوگیا۔ جازان گورنری کے شہری دفاع کے ڈائریکٹوریٹ کیترجمان محمد آل صمعان نے بتایا کہ سیکیورٹی حکام کو طلاع ملی تھی کہ صامطہ کے مقام پر ایک راکٹ حملہ ہوا ہے۔ سیکیورٹی حکام فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں انہیں بتایا گیا کہ راکٹ حملے میں ایک مقامی شہری جاں بحق ہوگیا۔سعودی عرب کے سیکیورٹی حکام نے قبل ازیں ہفتے کے روز بتایا تھا کہ یمن کے حوثی باغیوں نے نجران شہر پر ایک بیلسٹک میزائل حملہ کیا تھا تاہم میزائل کو فضاء ہی میں تباہ کردیا گیا۔جازان کے شہری دفاع کے حکام نے راکٹ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شہریوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر واقعے حرض محاذ پر ہفتے کے روز جھڑپوں کے بعد حالات پرسکون ہوگئے تھے۔ قبل ازیں وہاں پر یمن فوج اور باغیوں کے درمیان حرض ڈاریکٹوریٹ کے گرد تعمیر کی گئی دیواروں کے آس پاس وقفے وقفے سے جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔


Share: